Surah As Sajdah Ayat 29 (32:29)
The Prostration · Juz 21 · Makki
قُلْ یَوْمَ الْفَتْحِ لَا یَنْفَعُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِیْمَانُهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْظَرُوْنَ 29
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: فیصلے کے دن کافروں کو ان کا ایمان لانا نفع نہ دے گا اور نہ انہیں مہلت ملے گی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ فیصلہ کے دن کافروں کو ان کا ایمان لانا نفع نہ دے گااور نہ انہیں مہلت ملے۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم فرماؤ۔} اس ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان کافروں سے فرما دیں کہ فیصلے کے دن جب ان پر اللہ تعالی کا عذاب نازل ہو گا تونہ ہی انہیں توبہ کرنے یا معذرت کرنے کی مہلت نصیب ہوگی اور نہ اس وقت کافروں کا ایمان لانا انہیں کوئی نفع دے گایعنی مرنے کے بعد حق واضح ہوجانے پر اگر وہ ایمان لے بھی ائے تو یہ انہیں نفع نہ دے گا اس صورت میں فیصلے کے دن سے مراد غزوہ بدر کا دن ہے جس میں کافر قتل ہوئے۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان کافروں سے فرما دیں کہ تم جلدی نہ مچاو اور نہ ہی اس کا مذاق اڑاو کیونکہ جب فیصلے کا دن ائے گا تو اس وقت کافروں کا ایمان لانا انہیں کوئی نفع نہ دے گا اور نہ انہیں توبہ و معذرت کی مہلت ملے گی ۔اس صورت میں فیصلے کے دن سے مراد’’ قیامت کا دن‘‘ ہے۔( خازن السجدۃ تحت الایۃ: ۲۹ ۳ / ۴۸۰ روح البیان السجدۃ تحت الایۃ: ۲۹ ۷ / ۱۲۹-۱۳۰ ملتقطا) {فاعرض عنهم: تو ان سے منہ پھیرلو۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ فیصلے کے بارے میں جلدی مچانے والے مشرکین سے منہ پھیرلیں اور ان پر عذاب نازل ہونے کاانتظار کریں بیشک وہ بھی انتظار کررہے ہیں۔(تفسیر طبری السجدۃ تحت الایۃ: ۳۰ ۱۰ / ۲۵۳ جلالین السجدۃ تحت الایۃ: ۳۰ ص۳۵۱ ملتقطا)