Surah As Sajdah Ayat 7 (32:7)
The Prostration · Juz 21 · Makki
الَّذِیْۤ اَحْسَنَ كُلَّ شَیْءٍ خَلَقَهٗ وَ بَدَاَ خَلْقَ الْاِنْسَانِ مِنْ طِیْنٍ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ جس نے جو چیز بنائی خوب بنائی اور انسان کی پیدائش کی ابتداء مٹی سے فرمائی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ جس نے جو چیز بنائی خوب بنائی اور پیدائشِ انسان کی ابتدا مٹی سے فرمائی۔
Tafseer (Urdu)
{الذی احسن كل شیء خلقه: وہ جس نے جو چیز بنائی خوب بنائی۔}اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات میں اللہ تعالی نے اپنی مزید صفات بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ا س نے جو چیز بھی بنائی وہ حکمت کے تقاضے کے عین مطابق بنائی ہے ہرجاندار کو وہ صورت دی جو اس کے معاش کے لئے بہتر ہے اور اس کو ایسے اعضاء عطا فرمائے جو اس کے معاش کے لئے مناسب ہیں اور اللہ تعالی نے حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام کو مٹی سے بنا کر انسان کی پیدائش کی ابتداء مٹی سے فرمائی پھر ان کی نسل ایک بے قدر پانی کے خلاصے یعنی نطفے سے بنائی پھر اسے مکمل درست بنایااور اس میں اپنی طرف کی روح پھونکی اور اس کو بے حس بے جان ہونے کے بعد حساس اور جاندار کیا اور تمہارے کان آنکھیں اور دل بنائے تاکہ تم سنو دیکھو اور سمجھو اور تمہارا حال یہ ہے کہ ان عظیم نعمتوں کے مقابلے میں تم رب تعالی کا بہت تھوڑاشکر ادا کرتے ہو۔(خازن السجدۃ تحت الایۃ: ۷-۹ ۳ / ۴۷۶ مدارک السجدۃ تحت الایۃ: ۷-۹ ص۹۲۵ روح البیان السجدۃ تحت الایۃ: ۷-۹ ۷ / ۱۱۱-۱۱۲ ملتقطا)