Surah As Sajdah Ayat 6 (32:6)
The Prostration · Juz 21 · Makki
ذٰلِكَ عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ ہے (الله) ہر پوشیدہ اور کھلی ہوئی بات کو جاننے والا، عزت والا، رحمت والا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ ہے ہر نہاں اور عیاں کا جاننے والا عزت و رحمت والا۔
Tafseer (Urdu)
{ذلك علم الغیب و الشهادة: یہ ہے ( اللہ) ہر پوشیدہ اور کھلی ہوئی بات کو جاننے والا۔} اس سے پہلی ایت میں اللہ تعالی نے بیان فرمایا کہ وہ آسمان سے زمین تک (ہر) کام کی تدبیر فرماتا ہے اور اس ایت میں بیان فرمایا کہ اے لوگو! اللہ تعالی ان تمام چیزوں کو جاننے والا ہے جو تمہاری نظروں سے پوشیدہ ہیں اور ان چیزوں کو بھی جاننے والا ہے جن کا تم مشاہدہ کر سکتے ہو اور جو کوئی اللہ تعالی کے ساتھ کفر کرے اور اس کے غیر کو اس کا شریک ٹھہرائے اور ا س کے رسولوں کو جھٹلائے تو اللہ تعالی اسے سزا دینے پر قدرت رکھتا ہے اور جو اپنی گمراہی سے توبہ کر لے اللہ تعالی اور اس کے رسولوں پر ایمان لے ائے اور نیک اعمال بجا لائے تو اللہ تعالی ا س کی توبہ قبول فرما کر رحمت فرمانے والا ہے۔( تفسیر طبری السجدۃ تحت الایۃ: ۶ ۱۰ / ۲۳۲-۲۳۳ ملخصا)