Surah Al Ahzab Ayat 12 (33:12)
The Combined Forces · Juz 21 · Madani
وَ اِذْ یَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗۤ اِلَّا غُرُوْرًا 12
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب منافق اور جن کے دلوں میں مرض تھاوہ کہنے لگے: الله اور اس کے رسول نے ہم سے دھوکے کا وعدہ کیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب کہنے لگے منافق اور جن کے دلوں میں روگ تھا ہمیں الله و رسول نے وعدہ نہ دیا تھا مگر فریب کا۔
Tafseer (Urdu)
{و اذ یقول المنفقون: اور جب منافق کہنے لگے۔} خند ق کی کھدائی کے دوران نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے چٹان پر ضرب لگا کر اسے ریزہ ریزہ کر دیا اور اس کے بعد یہ بشارت دی کہ فارس رومیمن اور حبشہ کے ممالک مسلمانوں کے ہاتھوں فتح ہوں گے۔ جب کافروں نے حملہ کیا تو ان کے لشکر دیکھ کر معتب بن قشیر کہنے لگا کہ محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم تو ہمیں فارس اور روم کی فتح کا وعدہ دیتے ہیں اور حال یہ ہے کہ ہم میں سے کسی کی یہ مجال بھی نہیں کہ اپنے ڈیرے سے باہر نکل سکے تو یہ وعدہ نرا دھوکا ہے۔اس کے علاوہ منافقوں نے بھی اسی طرح کی باتیں کیں ۔ ان کی مذمت میں یہ ایت نازل ہوئی جس کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر ان لوگوں کا یہ عقیدہ مضبوط ہوتا کہ حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سچے رسول ہیں تو وہ کبھی یہ بات اپنی زبان پر نہ لاتے۔(البحر المحیط الاحزاب تحت الایۃ: ۱۲ ۷ / ۲۱۲ مدارک الاحزاب تحت الایۃ: ۱۲ ص۹۳۵ ملتقطا)