Surah Al Ahzab Ayat 11 (33:11)
The Combined Forces · Juz 21 · Madani
هُنَالِكَ ابْتُلِیَ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ زُلْزِلُوْا زِلْزَالًا شَدِیْدًا 11
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہیں مسلمانوں کو آزمایا گیا اور انہیں خوب سختی سے جھنجھوڑا گیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ جگہ تھی کہ مسلمانوں کی جانچ ہوئی اور خوب سختی سے جھنجھوڑے گئے۔
Tafseer (Urdu)
{هنالك ابتلی المؤمنون: وہیں مسلمانوں کو ازمایا گیا۔} یعنی اسی دہشت ناک جگہ اور ہولناک حالات میں رعب اور محاصرے کے ذریعے مسلمانو ں کے صبر و اخلاص کو ازمایا گیا اور اس جنگ میں ناداری داخلی دشمنوں یعنی یہود مدینہ کا خطرہ خارجی دشمنوں کی یلغار اس کے علاوہ اپنی بے سرو سامانی وغیرہ سب مسائل جمع ہوگئے تھے اوریہ ایسی چیزیں تھیں جن سے بہادر سے بہادر کے دل چھوٹ جاتے ہیں مگر سچے غلامان مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ایسی افات میں بھی اللہ تعالی کی دی ہوئی توفیق سے ثابت قدم رہے۔