Surah Al Ahzab Ayat 15 (33:15)
The Combined Forces · Juz 21 · Madani
وَ لَقَدْ كَانُوْا عَاهَدُوا اللّٰهَ مِنْ قَبْلُ لَا یُوَلُّوْنَ الْاَدْبَارَؕ-وَ كَانَ عَهْدُ اللّٰهِ مَسْــٴُـوْلًا 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک اس سے پہلے وہ اللہ سے عہد کرچکے تھے کہ پیٹھ نہ پھیریں گے اور الله کے وعدے کا پوچھا جائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک اس سے پہلے وہ الله سے عہد کرچکے تھے کہ پیٹھ نہ پھیریں گے اور الله کا عہد پوچھا جائے گا۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد كانوا عاهدوا الله من قبل: اوربیشک اس سے پہلے وہاللہ سے عہد کرچکے تھے۔} یعنی جو لوگ مدینہ منورہ میں اپنے گھروں کی طرف لوٹ جانے کی اجازت طلب کر رہے ہیں بیشک وہ غزوہ خندق سے پہلے اللہ تعالی سے یہ عہد کر چکے تھے کہ وہ دشمنوں کو پیٹھ دکھاکرجنگ سے فرار نہیں ہوں گے بزدلی کا مظاہرہ نہیں کریں گے اور جو غلطی ہم سے پہلے سرزد ہوئی اسے نہیں دہرائیں گے لیکن انہوں نے وہ عہد توڑ دیا اور اپنے گھروں میں واپس جانے کی اجازت طلب کر نے لگ گئے۔یہ یاد رکھیں کہ قیامت کے دن اللہ تعالی سے کئے ہوئے وعدے کے بارے میں پوچھا جائے گا اور اسے پورا نہ کرنے پر سزا دی جائے گی۔( روح البیان الاحزاب تحت الایۃ: ۱۵ ۷ / ۱۵۲) اس سے معلوم ہوا کہ حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے کسی چیز کا عہد کرنا گویا رب عزوجل سے عہد کرنا ہے کیونکہ حضور انور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم رب تعالی کے نائب اعظم اور مختار مطلق ہیں لہذا اپ سے کئے ہوئے عہد کو پورا کرنا لازم ہے۔