Surah Al Ahzab Ayat 16 (33:16)
The Combined Forces · Juz 21 · Madani
قُلْ لَّنْ یَّنْفَعَكُمُ الْفِرَارُ اِنْ فَرَرْتُمْ مِّنَ الْمَوْتِ اَوِ الْقَتْلِ وَ اِذًا لَّا تُمَتَّعُوْنَ اِلَّا قَلِیْلًا 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ : اگر موت یا قتل سے بھاگ رہے ہوتوہرگز تمہیں یہ بھاگنا نفع نہ دے گا اور اس وقت بھی تمہیں تھوڑی سی دنیا ہی فائدہ اٹھانے کو دی جائے گی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ ہرگز تمہیں بھاگنا نفع نہ دے گا اگر موت یا قتل سے بھاگو اور جب بھی دنیا نہ برتنے دیے جاؤ گے مگر تھوڑی۔
Tafseer (Urdu)
{قل لن ینفعكم الفرار: تم فرماؤ ہرگز تمہیں بھاگنا نفع نہ دے گا۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان اجازت طلب کرنے والوں سے فرما دیں کہ اگر تم موت یا قتل ہو جانے کے ڈر سے بھاگ رہے ہوتو اس کا تمہیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ جو مقدر ہے وہ ضرور ہو کر رہے گا اس لئے اگر تمہاری تقدیر میں یہاں موت لکھی ہے تو وہ تمہیں ا ہی جائے گی اور اگر یہاں تمہاری موت کا وقت نہیں آیا ہے تو بھی میدان جنگ سے بھاگ کر صرف اتنےہی دن دنیا سے فائدہ اٹھا پاو گے جتنے دن تمہاری عمر باقی ہے اور یہ ایک قلیل مدت ہے توتم تھوڑی سی موہوم زندگی کیلئے اتنے بڑے گناہ کا بوجھ کیوں اٹھارہے ہو۔(روح البیان الاحزاب تحت الایۃ: ۱۶ ۷ / ۱۵۳ مدارک الاحزاب تحت الایۃ: ۱۶ ص۹۳۶ ملتقطا) {قل: تم فرماؤ۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان سے فرما دیں کہ اگراللہ تعالی کو تمہیں قتل اور ہلاک کرنا منظور ہو تو اسے کوئی ٹال ہی نہیں سکتا اور اگر وہ تمہیں امن و عافیت عطا فرما کر تم پر رحم فرمانا چاہے تو کوئی تمہیں قتل اور ہلاک نہیں کر سکتااور یہ لوگ اللہ تعالی کے سوا اپنی جانوں کا کوئی حامی نہ پائیں گے اورنہ ہی انہیں کوئی مددگار ملے گا۔( مدارک الاحزاب تحت الایۃ: ۱۷ ص۹۳۶ روح البیان الاحزاب تحت الایۃ: ۱۷ ۷ / ۱۵۳ ملتقطا)