Surah Al Ahzab Ayat 18 (33:18)
The Combined Forces · Juz 21 · Madani
قَدْ یَعْلَمُ اللّٰهُ الْمُعَوِّقِیْنَ مِنْكُمْ وَ الْقَآىٕلِیْنَ لِاِخْوَانِهِمْ هَلُمَّ اِلَیْنَاۚ-وَ لَا یَاْتُوْنَ الْبَاْسَ اِلَّا قَلِیْلًا 18
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک الله تم میں سے ان لوگوں کو جانتا ہے جو دوسروں کو جہاد سے روکتے ہیں اور اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں : ہماری طرف چلے آؤ اور وہ لڑائی میں تھوڑے ہی آتے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک الله جانتا ہے تمہارے ان کو جو اوروں کو جہاد سے روکتے ہیں اور اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں ہماری طرف چلے آؤ اور لڑائی میں نہیں آتے مگر تھوڑے۔
Tafseer (Urdu)
{قد یعلم الله المعوقین منكم: بیشک اللہ تم میں سے ان لوگوں کو جانتا ہے جو دوسروں کو جہاد سے روکتے ہیں۔} شان نزول : یہ آیت منافقین کے بارے میں نازل ہوئی ان کے پاس یہودیوں نے پیغام بھیجا تھا کہ تم کیوں اپنی جانیں ابوسفیان کے ہاتھوں سے ہلاک کرانا چاہتے ہو اس کے لشکری اس مرتبہ اگر تمہیں پا گئے تو تم میں سے کسی کو باقی نہ چھوڑیں گے ہمیں یہ اندیشہ ہے کہ تم کسی مصیبت میں گرفتار نہ ہو جاو تم ہمارے بھائی اور ہمسائے ہو ا س لئے ہمارے پاس آجاؤ۔ یہ خبر پا کر عبد اللہ بن ابی بن سلول منافق اور اس کے ساتھی مومنین کو ابوسفیان اور اس کے ساتھیوں سے ڈرا کر رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا ساتھ دینے سے روکنے لگے اور اس میں انہوں نے بہت کوشش کی لیکن جس قدر انہوں نے کوشش کی مومنین کی ثابت قدمی اوراستقلال اور بڑھتا گیا۔( بغوی الاحزاب تحت الایۃ: ۱۸ ۳ / ۴۴۶)