Surah Al Ahzab Ayat 27 (33:27)
The Combined Forces · Juz 21 · Madani
وَ اَوْرَثَــكُمْ اَرْضَهُمْ وَ دِیَارَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ وَ اَرْضًا لَّمْ تَـطَــٴُـوْهَاؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرًا 27
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور الله نے تمہیں ان کی زمین اور ان کے مکانات اور ان کے مالوں کا وارث بنادیا اور اس زمین کا بھی جس پر تم نے ابھی قدم نہیں رکھا ہے اور الله ہر چیز پر قادر ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے تمہارے ہاتھ لگائے ان کی زمین اور ان کے مکان اور ان کے مال اور وہ زمین جس پر تم نے ابھی قدم نہیں رکھا ہے اور الله ہر چیز پر قادر ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و اورثكم ارضهم: اور اللہ نے تمہیں ان کی زمین کا وارث بنادیا۔} یعنی یہودیوں کو تو سزا ملی اور مسلمانوں پر اللہ تعالی نے یہ احسان فرمایا کہ انہیں بنو قریظہ کی کھیتیوں اور باغات کاان کے قلعوں اور مکانات کاان کے نقد اموال اثاثہ جات اور مویشیوں وغیرہ کا مالک بنا دیا اور مزید یہ احسان فرمایا کہ مسلمانوں کو اس زمین کا بھی وارث بنا دیا جس پر ابھی انہوں نے قدم نہ رکھے تھے۔اس زمین سے کونسی زمین مراد ہے اس کے بارے میں مفسرین کاایک قول یہ ہے کہ اس سے مرادخیبرکی زمین ہے جوغزوہ بنو قریظہ کے بعد مسلمانوں کے قبضے میں ائی۔ دوسرا قول یہ ہے کہ مکہ کی زمین ہے۔تیسراقول یہ ہے کہ روم وفارس کی زمین مراد ہے اور چوتھا قول یہ ہے کہ اس سے مرادہروہ زمین ہے جو قیامت تک فتح ہو کر مسلمانوں کے قبضہ میں انے والی ہے۔( روح البیان الاحزاب تحت الایۃ: ۲۷ ۷ / ۱۶۱ خازن الاحزاب تحت الایۃ: ۲۷ ۳ / ۴۹۳ ملتقطا)