Surah Al Ahzab Ayat 42 (33:42)
The Combined Forces · Juz 22 · Madani
وَّ سَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا 42
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور صبح و شام اس کی پاکی بیان کرو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور صبح و شام اس کی پاکی بولو۔
Tafseer (Urdu)
{و سبحوه بكرة و اصیلا: اور صبح و شام اس کی پاکی بیان کرو۔} ارشاد فرمایا کہ صبح و شام ہر نقص و عیب سے اللہ تعالی کی پاکی بیان کرو۔یہاں صبح اور شام کا خاص طور پرذکر اس لئے ہو ا کہ یہ دونوں اوقات دن اور رات کے فرشتوں کے جمع ہونے کے وقت ہیں اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ صبح اور شام یعنی دن کے دونوں اطراف کا ذکر کرنے سے ذکر کی مداومت کی طرف اشارہ فرمایا گیا ہے یعنی ہمیشہ ذکر کرو ۔نیز بعض مفسرین نے صبح و شام اللہ تعالی کا ذکر کرنے سے پانچوں نمازوں کو ادا کرنا بھی مراد لیا ہے۔(روح البیان الاحزاب تحت الایۃ: ۴۲ ۷ / ۱۹۳ مدارک الاحزاب تحت الایۃ: ۴۲ ص۹۴۴ خازن الاحزاب تحت الایۃ: ۴۲ ۳ / ۵۰۴ ملتقطا)