Surah Al Ahzab Ayat 43 (33:43)
The Combined Forces · Juz 22 · Madani
هُوَ الَّذِیْ یُصَلِّیْ عَلَیْكُمْ وَ مَلٰٓىٕكَتُهٗ لِیُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِؕ-وَ كَانَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَحِیْمًا 43
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہی (اللہ ) ہے جوتم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے تمہارے لئے دعا کرتے ہیں تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے اجالے کی طرف نکالے اور وہ مسلمانوں پر مہربان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہی ہے کہ درود بھیجتا ہے تم پر وہ اور اس کے فرشتے کہ تمہیں اندھیریوں سے اُجالے کی طرف نکالے اور وہ مسلمانوں پر مہربان ہے۔
Tafseer (Urdu)
{هو الذی یصلی علیكم: وہی (اللہ) ہے جوتم پر رحمت بھیجتا ہے۔} شان نزول: حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ جب آیت ’’ان الله و ملىكته یصلون على النبی‘‘ نازل ہوئی تو حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ !صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جب آپ کو اللہ تعالی کوئی فضل اور شرف عطا فرماتا ہے تو ہم نیاز مندوں کو بھی آپ کے طفیل میں نوازتا ہے اس پر اللہ تعالی نے یہ آیت نازل فرمائی۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں کہ جب اللہ تعالی نے ایت ’’ان الله و ملىكته یصلون على النبی‘‘ نازل فرمائی تو مہاجر اور انصار صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم نے عرض کی: یا رسول اللہ !صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم یہ شرف تو خاص اپ کے لئے ہے لیکن ا س میں ہمارے لئے کوئی فضیلت نہیں ۔اس پر اللہ تعالی نے یہ ایت نازل فرمائی اور ارشاد فرمایا’’وہی اللہ عزوجل ہے جوتم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے تمہارے لئے بخشش کی دعا کرتے ہیں تاکہ وہ تمہیں اپنی رحمت اور فرشتوں کی دعا کے صدقے کفر معصیت اور اللہ تعالی کی معرفت حاصل نہ کرنے کی اندھیریوں سے حق ہدایت اور اللہ تعالی کی معرفت کی روشنی کی طرف ہدایت فرمائے اور اللہ تعالی مسلمانوں پر مہربان ہے۔(خازن الاحزاب تحت الایۃ: ۴۳ ۳ / ۵۰۴ قرطبی الاحزاب تحت الایۃ: ۴۳ ۷ / ۱۴۶ الجزء الرابع عشر مدارک الاحزاب تحت الایۃ: ۴۳ ص۹۴۴ ملتقطا) ایت ’’هو الذی یصلی علیكم و ملىكته‘‘ سے متعلق دو باتیں : یہاں اس ایت سے متعلق دو باتیں یاد رکھیں (1)…اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی امت کوجو یہ شرف عطا فرمایا کہ وہ ایمان والوں پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے مسلمانوں کے لئے مغفرت کی دعا کرتے ہیں یہ اس امت کے حق میں اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت اور دیگر تمام امتوں سے افضل ہونے کی دلیل ہے۔ (2)…اللہ تعالی صرف ان مسلمانوں پر ہی مہربان نہیں جو اس ایت کے نزول کے وقت تھے بلکہ اس میں تمام مسلمانوں کے لئے بشارت ہے کہ اللہ تعالی ان پر مہربان ہے۔