Surah Al Ahzab Ayat 44 (33:44)
The Combined Forces · Juz 22 · Madani
تَحِیَّتُهُمْ یَوْمَ یَلْقَوْنَهٗ سَلٰمٌۖۚ-وَ اَعَدَّ لَهُمْ اَجْرًا كَرِیْمًا 44
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجس دن وہ اللہ سے ملاقات کریں گے اس وقت ان کے لیے ملتے وقت کا ابتدائی کلام سلام ہو گا اوراللہ نے ان کے لیے عزت کا ثواب تیار کر رکھا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان کے لیے ملتے وقت کی دعا سلام ہے اور ان کے لیے عزت کا ثواب تیار کر رکھا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{تحیتهم یوم یلقونه سلم: ان کے لیے ملتے وقت کا ابتدائی کلام سلام ہوگا۔} ملتے وقت سے مراد یا موت کا وقت ہے یا قبروں سے نکلنے کا یااس سے جنت میں داخل ہونے کا وقت مراد ہے ۔ مروی ہے کہ حضرت عزرائیل علیہ السلام کسی مومن کی روح اس کو سلام کئے بغیر قبض نہیں فرماتے ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ جب حضرت عزرائیل علیہ السلام مومن کی روح قبض کرنے آتے ہیں تو کہتے ہیں : تیرا رب تجھے سلام فرماتا ہے اور ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ مومنین جب قبروں سے نکلیں گے تو فرشتے سلامتی کی بشارت کے طور پر انہیں سلام کریں گے۔(جمل الاحزاب تحت الایۃ: ۴۴ ۶ / ۱۸۰ خازن الاحزاب تحت الایۃ: ۴۴ ۳ / ۵۰۴ ملتقطا)