Surah Al Ahzab Ayat 48 (33:48)
The Combined Forces · Juz 22 · Madani
وَ لَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ دَعْ اَذٰىهُمْ وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِؕ-وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا 48
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کافروں اور منافقوں کی بات نہ مانو اور ان کی ایذا پر درگزر کردو اور اللہ پر بھروسہ رکھو اور اللہ کافی کام بنانے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کافروں اور منافقوں کی خوشی نہ کرو اور ان کی ایذا پر درگزر فرماؤ اور اللہ پر بھروسہ کرو اور اللہ بس ہے کارساز۔
Tafseer (Urdu)
{و لا تطع الكفرین و المنفقین: اور کافروں اور منافقوں کی بات نہ مانو۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ مکہ کے کافروں اور مدینہ کے منافقوں کی بات نہ ماننے اور ان کی مخالفت کرنے پر ثابت قدم رہیں اور جب تک اللہ تعالی کی طرف سے اپ کو کوئی حکم نہیں دیا جاتا تب تک اپ ان کی طرف سے پہنچنے والی ایذاوں سے درگزر فرماتے رہیں اور بطور خاص اس معاملے میں اور عمومی طور پر تمام امور میں اللہ تعالی پر بھروسہ رکھے رہیں اور جو دنیوی اور اخروی امور میں اللہ تعالی پر بھروسہ رکھے تو اللہ تعالی اسے کافی ہے ۔(روح البیان الاحزاب تحت الایۃ: ۴۸ ۷ / ۱۹۹-۲۰۰ جلالین مع صاوی الاحزاب تحت الایۃ: ۴۸ ۵ / ۱۶۴۵- ۱۶۴۶ ملتقطا) توکل ایک عظیم کام ہے : اس ایت سے معلوم ہو اکہ اللہ تعالی پر توکل کرنا عظیم کام ہے لہذا بندے کو چاہئے کہ وہ اسباب اختیار کرنے کے بعد اللہ تعالی پر توکل کرے اور اسی پر بھروسہ رکھے اور اپنا معاملہ اسی کے سپرد کر دے کیونکہ جو اللہ تعالی پر توکل کرتا ہے تو اللہ تعالی اس کے تمام دنیوی اور اخروی امور میں اسے کافی ہوتا ہے۔ مسلمانوں کو توکل کی ترغیب دیتے ہوئے اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے : ’’ان ینصركم الله فلا غالب لكم-و ان یخذلكم فمن ذا الذی ینصركم من بعده-و على الله فلیتوكل المؤمنون‘‘(ال عمران:۱۶۰) ترجمہ کنزالعرفان: اگر اللہ تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو پھراس کے بعد کون تمہاری مدد کرسکتا ہے اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے۔ اور ارشاد فرماتا ہے : ’’و من یتوكل على الله فهو حسبه‘‘( طلاق:۳) ترجمہ کنزالعرفان: اور جو اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اسے کافی ہے۔ اور توکل کرنے والوں کی جزا بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے : ’’و الذین امنوا و عملوا الصلحت لنبوئنهم من الجنة غرفا تجری من تحتها الانهر خلدین فیها-نعم اجر العملین(۵۸) الذین صبروا و على ربهم یتوكلون‘‘(عنکبوت:۵۸۵۹) ترجمہ کنزالعرفان: اور بیشک جو ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے ضرور ہم انہیں جنت کے بالا خانوں پر جگہ دیں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ہمیشہ ان میں رہیں گے عمل کرنے والوں کیلئے کیا ہی اچھا اجر ہے۔ وہ جنہوں نے صبر کیااور اپنے رب ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔ اللہ تعالی ہمیں توکل جیسی عظیم نعمت سے سرفراز فرمائےامین۔