Surah Al Ahzab Ayat 66 (33:66)
The Combined Forces · Juz 22 · Madani
یَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوْهُهُمْ فِی النَّارِ یَقُوْلُوْنَ یٰلَیْتَنَاۤ اَطَعْنَا اللّٰهَ وَ اَطَعْنَا الرَّسُوْلَا 66
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجس دن ان کے چہرے آگ میں باربارالٹے جائیں گے توکہتے ہوں گے: ہائے!اے کاش! ہم نے اللہ کا حکم مانا ہوتا اور رسول کا حکم مانا ہوتا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجس دن ان کے منہ اُلٹ اُلٹ کر آگ میں تلے جائیں گے کہتے ہوں گے ہائے کسی طرح ہم نے اللہ کا حکم مانا ہوتا اور رسول کا حکم ماناہوتا۔
Tafseer (Urdu)
{یوم تقلب وجوههم فی النار: جس دن ان کے چہرے آگ میں باربارالٹے جائیں گے۔} اس سے پہلی ایت میں بیان ہو اکہ جہنم کی اگ میں کافروں کا کوئی حمایتی اور مددگار نہ ہو گا اور ا س ایت میں ان کے عذاب کی کیفیت بیان کی جا رہی ہے کہ جس دن کافروں کے چہرے جہنم کی اگ میں بار بار الٹ پلٹ کئے جائیں گے اوراگ میں جلنے کے باعث ان کے چہرے کی رنگت تبدیل ہورہی ہو گی تو اس وقت وہ انتہائی حسرت کے ساتھ یہ کہہ رہے ہوں گے کہ ہائے! اے کاش! ہم نے دنیا میں اللہ تعالی اور ا س کے رسول علیہ السلام کا حکم مانا ہوتا تو اج ہم عذاب میں گرفتار نہ ہوتے۔ خیال رہے کہ جہنم میں کافروں کے پورے جسم پرعذاب ہوگا اور یہاں ایت میں چہرے کو خاص کرنے کی وجہ یہ ہے کہ چہرہ انسان کے جسم کاسب سے مکرم اورمعظم عضو ہوتا ہے اورجب ان کاچہرہ اگ میں باربارالٹ رہا ہوگا تو یہ ان کے لیے بہت زیادہ ذلت اوررسوائی کاباعث ہوگا۔