Surah Al Ahzab Ayat 67 (33:67)
The Combined Forces · Juz 22 · Madani
وَ قَالُوْا رَبَّنَاۤ اِنَّاۤ اَطَعْنَا سَادَتَنَا وَ كُبَرَآءَنَا فَاَضَلُّوْنَا السَّبِیْلَا 67
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کہیں گے: اے ہمارے رب!ہم اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کے کہنے پر چلے تو انہوں نے ہمیں راہ سے بھٹکادیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کہیں گے اے ہمارے رب ہم اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کے کہنے پر چلے تو انہوں نے ہمیں راہ سے بہکا دیا۔
Tafseer (Urdu)
{و قالوا: اور کہیں گے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ قیامت کے دن پیروی کرنے والے کفار عذر پیش کرتے ہوئے کہیں گے :اے ہمارے رب! عزوجل ہم قوم کے سرداروں بڑی عمر کے لوگوں اور اپنی جماعت کے عالموں کے کہنے پر چلے انہوں نے ہمیں کفر کی تلقین کرکے اسلام اور توحید کے راستے سے بھٹکا دیا۔ اے ہمارے رب! عزوجل انہیں آگ کا اس سے دگنا عذاب دے جو ہمیں دیا گیا کیونکہ وہ خود بھی گمراہ ہوئے اور انہوں نے دوسروں کو بھی گمراہ کیا اور ان پر بڑی لعنت کر۔(روح البیان الاحزاب تحت الایۃ:۶۷-۶۸۷ / ۲۴۴-۲۴۵ مدارک الاحزاب تحت الایۃ: ۶۷-۶۸ ص۹۵۲ ملتقطا)