Surah Saba Ayat 2 (34:2)
Sheba · Juz 22 · Makki
یَعْلَمُ مَا یَلِجُ فِی الْاَرْضِ وَ مَا یَخْرُ جُ مِنْهَا وَ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَ مَا یَعْرُجُ فِیْهَاؕ-وَ هُوَ الرَّحِیْمُ الْغَفُوْرُ 2
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ جانتا ہے جو کچھ زمین میں داخل ہوتا ہے اور جو زمین سے نکلتا ہے اور جوکچھ آسمان سے اترتا ہے اور جو اس میں چڑھتا ہے اور وہی مہربان بخشنے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجانتا ہے جو کچھ زمین میں جاتا ہے اور جو زمین سے نکلتا ہے اور جو آسمان سے اترتا ہے اور جو اس میں چڑھتا ہے اور وہی ہے مہربان بخشش والا۔
Tafseer (Urdu)
{یعلم: وہ جانتا ہے۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے چند وہ چیزیں بیان فرمائی ہیں جنہیں اللہ تعالی کا علم محیط ہے اور ان میں لوگوں کادنیوی اور اخروی فائدہ ہےچنانچہ ا رشاد فرمایا کہ جو کچھ زمین کے اندر داخل ہوتا ہے جیسا کہ بارش کا پانی مردے اور دفینے یونہی جو زمین سے نکلتا ہےجیسے سبزہ درخت چشمے کانیں اور حشر کے وقت مردے پھرجوکچھ آسمان کی طرف سے اترتا ہےجیسے بارش برف اولے طرح طرح کی برکتیں اور فرشتے اوراسی طرح جو اسمانوں میں چڑھتا ہےجیسے فرشتے دعائیں اور بندوں کے عمل سب اللہ تعالی کے علم میں ہیں اور وہی اپنی نعمتوں پر حمد کرنے والوں پر مہربان ہے اور حمد میں کمی کرنے والوں کو اپنے لطف و کر م سے بخشنے والاہے۔( ابوسعود سبا تحت الایۃ:۲ ۴ / ۳۳۸ خازن سبا تحت الایۃ: ۲ ۳ / ۵۱۶ مدارک سبا تحت الایۃ: ۲ ص۹۵۵ ملتقطا)