Surah Saba Ayat 40 (34:40)
Sheba · Juz 22 · Makki
وَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ جَمِیْعًا ثُمَّ یَقُوْلُ لِلْمَلٰٓىٕكَةِ اَهٰۤؤُلَآءِ اِیَّاكُمْ كَانُوْا یَعْبُدُوْنَ 40
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور (یاد کرو) جس دن (اللہ )ا ن سب کو اٹھائے گا پھر فرشتوں سے فرمائے گا: کیا یہ تمہیں ہی پوجتے تھے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جس دن ان سب کو اٹھائے گا پھر فرشتوں سے فرمائے گا کیا یہ تمہیں پوجتے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{و یوم یحشرهم جمیعا: اور جس دن ان سب کو اٹھائے گا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جس دن اللہ تعالی ان سب مشرکوں کو اٹھائے گا پھر فرشتوں سے فرمائے گا کہ: کیادنیا میں یہ تمہیں ہی پوجتے تھے تو فرشتے اپنی براء ت کا اظہار کرتے ہوئے عرض کریں گے:اے اللہ!عزوجل تو ا س سے پاک ہے کہ تیرے ساتھ کسی اور کی عبادت کی جائے ہماری ان سے کوئی دوستی نہیں بلکہ توہمارادوست ہے تو ہم کس طرح ان کے پوجنے سے راضی ہوسکتے تھے !ہم اس سے بری ہیں وہ ہمیں نہیں بلکہ شیاطین کو پوجتے تھے کیونکہ وہ ان کی اطاعت کرتے ہوئے غیر خدا کو پوجتے تھے اوران کفار میں سے اکثر انہیں شیاطین پر یقین رکھتے تھے۔(مدارک سبا تحت الایۃ: ۴۱ ص۹۶۶ خازن سبا تحت الایۃ: ۴۰-۴۱ ۳ / ۵۲۶ ملتقطا)