Surah Fatir Ayat 2 (35:2)
Originator · Juz 22 · Makki
مَا یَفْتَحِ اللّٰهُ لِلنَّاسِ مِنْ رَّحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَاۚ-وَ مَا یُمْسِكْۙ-فَلَا مُرْسِلَ لَهٗ مِنْۢ بَعْدِهٖؕ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ 2
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ لوگوں کے لیے جو رحمت کھول دے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جو کچھ روک دے تو اس کے روکنے کے بعد اسے کوئی چھوڑنے والا نہیں اور وہی غالب، حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ جو رحمت لوگوں کے لیے کھولے اس کا کوئی روکنے والا نہیں اور جو کچھ روک لے تو اس کی روک کے بعد اس کا کوئی چھوڑنے والا نہیں اور وہی عزت و حکمت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ما یفتح الله للناس من رحمة فلا ممسك لها: اللہ لوگوں کے لیے جو رحمت کھول دے اسے کوئی روکنے والا نہیں ۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی لوگوں کے لیے اپنی رحمت کے خزانوں میں سے جو رحمت کھول دے جیسے صحتامن و سلامتی علم و حکمت بارش اور رزق وغیرہتو اسے روکنے پر کوئی قدرت نہیں رکھتااور جس چیز کو روک دے تو اس کے روکنے کے بعد اسے چھوڑنے پر کوئی قدرت نہیں رکھتا اور اللہ تعالی ہی کھولنے روکنے اور اپنی مشیت کے لحاظ سے ہر چیز پرغالب ہے اور اللہ تعالی جو کچھ بھی کرتا ہے وہ سب حکمت اور مصلحت کے مطابق ہے ۔( تفسیر ابو سعود فاطر تحت الایۃ: ۲ ۴ / ۳۶۰ خازن فاطر تحت الایۃ: ۲ ۳ / ۵۲۹ ملتقطا) فرض نماز کے بعد پڑھا جانے والا وظیفہ: صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی حدیث میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہر فرض نماز کے بعد یوں کہا کرتے: ’’لا الـہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وہو علی کل شیئ قدیر اللہم لا مانع لما اعطیت ولا معطی لما منعت ولا ینفع ذا الجد منک الجد‘‘ یعنی اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے ا س کا کوئی شریک نہیں اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لئے سب تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ اے اللہ! عزوجل جو تو دے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جو تو روکے اسے کوئی دینے والا نہیں اور کسی دولت مند کو تیرے مقابلے پر دولت نفع نہ دے گی۔(بخاری کتاب الاذان باب الذکر بعد الصلاۃ ۱ / ۲۹۴ الحدیث: ۸۴۴ مسلم کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ وبیان صفتہ ص۲۹۸ الحدیث: ۱۳۷(۵۹۳))