Surah Fatir Ayat 3 (35:3)
Originator · Juz 22 · Makki
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْؕ-هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَیْرُ اللّٰهِ یَرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِؕ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ﳲ فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ 3
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے لوگو!اپنے اوپر اللہ کا احسان یاد کرو۔ کیا اللہ کے سوا اور بھی کوئی خالق ہے جو آسمان اور زمین سے تمہیں روزی دیتا ہے؟. اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، تو تم کہاں الٹے پھرے جاتے ہو؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے لوگو! اپنے اوپر اللہ کا احسان یاد کرو کیا اللہ کے سوا اور بھی کوئی خالق کہ آسمان اور زمین سے تمہیں روزی دے اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو تم کہاں اوندھے جاتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{یایها الناس اذكروا نعمت الله علیكم: اے لوگو!اپنے اوپر اللہ کا احسان یاد کرو۔} اس ایت میں اجمالی طور پر اپنی نعمتیں بیان کرتے ہوئے اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ اے لوگو!اپنے اوپر اللہ تعالی کا احسان یاد کرو کہ اس نے تمہارے لئے زمین کو فرش بنایا آسمان کو بغیر کسی ستون کے قائم کیا اپنی راہ بتانے اور حق کی دعوت دینے کے لئے رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کو بھیجا اور تم پررزق کے دروازے کھولے۔ کیا اللہ تعالی کے سوا اور بھی کوئی خالق ہے جو آسمان سے بارش برسا کر اور زمین سے طرح طرح کے نباتات پیدا کرکے تمہیں روزی دیتا ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو تم کہاں الٹے پھرے جاتے ہواور یہ جانتے ہوئے کہ وہی خالق اوررازق ہے ایمان اورتوحید سے کیوں پھرتے ہو( خازن فاطر تحت الایۃ: ۳ ۳ / ۵۲۹ مدارک فاطر تحت الایۃ: ۳ ص۹۷۱ ملتقطا)