Surah Fatir Ayat 4 (35:4)
Originator · Juz 22 · Makki
وَ اِنْ یُّكَذِّبُوْكَ فَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَؕ-وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر یہ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو بیشک تم سے پہلے کتنے ہی رسول جھٹلائے گئے اور سب کام اللہ ہی کی طرف پھیرے جاتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر یہ تمہیں جھٹلائیں تو بے شک تم سے پہلے کتنے ہی رسول جھٹلائے گئے اور سب کام اللہ ہی کی طرف پھرتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و ان یكذبوك: اور اگر یہ تمہیں جھٹلاتے ہیں ۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کفار پر حجتیں قائم کر دینے کے باوجود بھی اگر یہ تمہیں جھٹلاتے ہیں اور تمہاری نبوت و رسالت کو نہیں مانتے اور توحید مرنے کے بعد اٹھائے جانے حساب اور عذاب کا انکار کرتے ہیں تو اپ تسلی رکھیں اوران کے جھٹلانے پر غم نہ کریں بیشک اپ سے پہلے کتنے ہی رسول جھٹلائے گئے تو جس طرح انہوں نے صبر کیا آپ بھی صبر فرمائیے کیونکہ کفار کا انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے ساتھ شروع سے یہی دستور چلا آرہا ہے۔ اور سب کام بالاخر اللہ تعالی ہی کی طرف پھیرے جاتے ہیں تو وہ اخرت میں جھٹلانے والوں کو سزا دے گا اور رسولوں کی مدد فرمائے گا۔( ابوسعود فاطر تحت الایۃ: ۴ ۴ / ۳۶۱ جلالین فاطر تحت الایۃ: ۴ ص۳۶۴ روح البیانفاطر تحت الایۃ: ۴ ۷ / ۳۱۷-۳۱۸ ملتقطا)