Surah Yasin Ayat 39 (36:39)
Ya-Sin · Juz 23 · Makki
وَ الْقَمَرَ قَدَّرْنٰهُ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِیْمِ 39
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور چاند کے لیے ہم نے منزلیں مقرر کیں یہاں تک کہ وہ کھجور کی پرانی شاخ جیسا ہوجاتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور چاند کے لیے ہم نے منزلیں مقرر کیں یہاں تک کہ پھر ہوگیا جیسے کھجور کی پرانی ڈال۔
Tafseer (Urdu)
{و القمر قدرنه منازل: اور چاند کے لیے ہم نے منزلیں مقرر کیں ۔} چاند کی اٹھائیس منزلیں ہیں ہر رات ایک منزل میں ہوتا ہے اور پوری منزل طے کر لیتا ہے نہ کم چلتا ہے نہ زیادہ اپنے طلوع ہونے کی تاریخ سے لے کر اٹھائیسویں تاریخ تک تمام منزلیں طے کر لیتا ہے اور اگر مہینہ تیس کا ہو تو دو راتیں اور انتیس کاہو تو ایک رات چھپتا ہے اور جب اپنی آخری منزل میں پہنچتا ہے توکھجور کی پرانی شاخ جیسا ہوجاتا ہے جو سوکھ کرپتلی کمان کی طرح خم دار اور زرد ہو گئی ہو۔(مدارک یس تحت الایۃ: ۳۹ ص۹۸۹ جلالین یس تحت الایۃ: ۳۹ ص۳۷۰ ملتقطا)