Surah Yasin Ayat 40 (36:40)
Ya-Sin · Juz 23 · Makki
لَا الشَّمْسُ یَنْۢبَغِیْ لَهَاۤ اَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَ لَا الَّیْلُ سَابِقُ النَّهَارِؕ-وَ كُلٌّ فِیْ فَلَكٍ یَّسْبَحُوْنَ 40
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariسورج کو لائق نہیں کہ چاند کو پکڑے اور نہ رات دن پر سبقت لے جانے والی ہے اور ہر ایک ایک دائرے میں تیر رہا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanسورج کو نہیں پہنچتا کہ چاند کو پکڑلے اور نہ رات دن پر سبقت لے جائے اور ہر ایک ایک گھیرے میں پیر رہا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{لا الشمس ینبغی لها ان تدرك القمر: سورج کو لائق نہیں کہ چاند کو پکڑے۔} اس ایت میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ اللہ تعالی نے سورج چاند اور رات وغیرہ کو حکمت کے تقاضوں کے مطابق پیدا فرمایا ہے چنانچہ اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ سورج ایسا نہیں کرسکتا کہ وہ رات میں چاند کو پکڑ سکے جو کہ چاند کی شوکت کے ظہور کا وقت ہے اور یہ نہیں ہوسکتا کہ سورج چاند کے ساتھ جمع ہو کر اس کے نور کو مغلوب کردے کیونکہ سورج اور چاند میں سے ہر ایک کی شوکت کے ظہورکے لئے ایک وقت مقرر ہے یعنی سورج کے لئے دن اور چاند کے لئے رات ۔ نیز رات دن پر سبقت نہیں لے جا سکتی یوں کہ دن کا وقت پورا ہونے سے پہلے آ جائے بلکہ رات اور دن دونوں معین حساب کے ساتھ آتے جاتے ہیں کوئی ان میں سے اپنے وقت سے پہلے نہیں آتا اور سورج و چاند میں سے کوئی دوسرے کی شوکت کی حدود میں داخل نہیں ہوتا نہ سورج رات میں چمکتا ہے نہ چاند دن میں اور ان میں سے ہر ایک ایک دائرے میں چل رہا ہے ۔ کائنات کی ابتدا سے لے کر اب تک سورج اور چاند کے نظام کا اس مربوط اور منظم انداز میں چلنا اور اس میں کسی طرح کا کوئی اختلاف واقع نہ ہونا اس بات کی بڑی واضح دلیل ہے کہ اسے چلانے والا موجود ہے وہ واحد ہے کامل قدرت اور بے انتہاء علم والا ہے۔