Surah Yasin Ayat 66 (36:66)
Ya-Sin · Juz 23 · Makki
وَ لَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلٰۤى اَعْیُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰى یُبْصِرُوْنَ 66
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں مٹادیتے تو وہ جلدی سے راستے کی طرف جاتے تو کہاں سے دکھائی دیتا؟.
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں مٹادیتے پھر لپک کر رستے کی طرف جاتے تو انہیں کچھ نہ سوجھتا۔
Tafseer (Urdu)
{و لو نشآء لطمسنا على اعینهم: اور اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں مٹادیتے۔} یعنی جہنم کا عذاب تو اخرت میں ہو گا جبکہ اگر ہم چاہتے تو دنیا میں بھی ان کے کفر کی سزا کے طور پر ان کی آنکھیں مٹا کر انہیں اندھا کردیتے پھر وہ جلدی سے راستے کی طرف چلنے کے لئے جاتے تو انہیں کہاں سے دکھائی دیتا کیونکہ ہم نے تو انہیں اندھا کر دیا تھالیکن ہم نے ایسا نہ کیا اور اپنے فضل و کرم سے انکھ کی نعمت ان کے پاس باقی رکھی تو اب ان پر حق یہ ہے کہ وہ شکر گزاری کریں کفر نہ کریں۔( خازن یس تحت الایۃ: ۶۶ ۴ / ۱۱ جمل یس تحت الایۃ: ۶۶ ۶ / ۳۰۵ ملتقطا)