Surah Yasin Ayat 67 (36:67)
Ya-Sin · Juz 23 · Makki
وَ لَوْ نَشَآءُ لَمَسَخْنٰهُمْ عَلٰى مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوْا مُضِیًّا وَّ لَا یَرْجِعُوْنَ 67
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر ہم چاہتے تو ان کی جگہ پر ہی ان کی صورتیں بدل دیتے تونہ وہ آگے بڑھ سکتے اورنہ پیچھے لوٹتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر ہم چاہتے تو ان کے گھر بیٹھے ان کی صورتیں بدل دیتے کہ نہ آگے بڑھ سکتے نہ پیچھے لوٹتے۔
Tafseer (Urdu)
{و لو نشآء لمسخنهم على مكانتهم: اور اگر ہم چاہتے تو ان کی جگہ پر ہی ان کی صورتیں بدل دیتے۔} یعنی اس سزا سے بڑھ کر اگر ہم چاہتے توجن گھروں میں یہ بیٹھے ہوئے تھے وہیں ان کے کفر کی سزا میں ان کی صورتیں بدل کر انہیں بندر یا سور بنا دیتے پھر وہ نہ آگے بڑھ سکتے اورنہ پیچھے لوٹ سکتے اور ان کے جرم ایسے تھے کہ وہ اس سزا کا تقاضا کرتے تھے لیکن ہم نے اپنی رحمت اور حکمت کے تقاضے کے مطابق انہیں عذاب دینے میں جلدی نہ کی اور ان کے لئے مہلت رکھی تاکہ وہ توبہ کر کے ایمان لے ائیں اور نعمتوں کا شکر ادا کریں ۔( جلالین مع جمل یس تحت الایۃ: ۶۷ ۶ / ۳۰۶ روح البیان یس تحت الایۃ: ۶۷ ۷ / ۴۲۷ ملتقطا)