Surah Yasin Ayat 71 (36:71)
Ya-Sin · Juz 23 · Makki
اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِّمَّا عَمِلَتْ اَیْدِیْنَاۤ اَنْعَامًا فَهُمْ لَهَا مٰلِكُوْنَ 71
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کیا انہوں نے نہ دیکھا کہ ہم نے اپنے ہاتھ کے بنائے ہوئے چوپائے ان کے لیے پیدا کیے تو یہ ان کے مالک ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کیا انہوں نے نہ دیکھا کہ ہم نے اپنے ہاتھ کے بنائے ہوئے چوپائے ان کے لیے پیدا کئے تو یہ ان کے مالک ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{او لم یروا انا خلقنا لهم: اور کیا انہوں نے نہ دیکھا کہ ہم نے ان کے لیے پیدا کیے۔} اس ایت سے اللہ تعالی کی وحدانیت کو دلائل کے ساتھ بیان کیاجارہا ہے چنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ کیا مکہ کے مشرکین نے اس بات پر غور نہیں کیا اور یقینی طور پر نہیں جانا کہ ہم نے اپنی قدرت سے بنائے ہوئے چوپائے ان کے اور ان کے فائدے کے لئے پیدا کیے اور یہ ہمارے مالک بنانے کی وجہ سے ان چوپایوں کے مالک ہیں اور ان میں تصرف کرتے ہیں کیونکہ چوپایوں کو پیدا کرنے کے بعد اگر ہم مالک نہ بناتے تو یہ ان سے نفع نہیں اٹھا سکتے تھے اور ہم نے ان چوپایوں کو ان کے لیے مسخر اور تابع کردیا جس کے نتیجے میں طاقتور اور مضبوط چوپایوں پر سوار ہونا سامان لادنا جہاں چاہے انہیں لے جانا اور ذبح کرنا ان کے لئے کوئی مشکل نہیں اور ان کے بڑے بڑے منافع یہ ہیں کہ کچھ چوپائے ان کی سواریاں ہیں اور کچھ سے وہ گوشت اور چربی کھاتے ہیں اوران کے علاوہ بھی چوپایوں میں ان کے لیے کئی طرح کے منافع اور فائدے ہیں جیسا کہ وہ ان کی کھالوں بالوں اور اون وغیرہ کوکام میں لاتے ہیں اور پینے کی چیزیں جیسے دودھ اور دودھ سے بننے والی چیزیں جیسے دہی وغیرہ حاصل ہوتی ہیں تو کیا وہ مشرکین یہ نعمتیں عطا فرمانے والے رب تعالی کی وحدانیت کا اقرار کر کے اور عبادت میں کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرا کراس کاشکر ادا نہیں کریں گے۔( تفسیرکبیر یس تحت الایۃ: ۷۱-۷۳ ۹ / ۳۰۶ روح البیان یس تحت الایۃ: ۷۱-۷۳ ۷ / ۴۳۳-۴۳۴ ملتقطا) نوٹ:ایت میں ہاتھ کالفظ ہےیہ بطور محاورہ کے ہے ورنہ اللہ تعالی جسم اور جسمانی ہاتھوں سے پاک ہے۔