Surah As Saffat Ayat 112 (37:112)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
وَ بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ 112
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے اسے اسحاق کی خوشخبری دی جو اللہ کے خاص قرب کے لائق بندوں میں سے ایک نبی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے اسے خوشخبری دی اسحق کی کہ غیب کی خبریں بتانے والا ہمارے قربِ خاص کے سزاواروں میں ۔
Tafseer (Urdu)
{و بشرنه باسحق: اور ہم نے اسے اسحاق کی خوشخبری دی۔} ذبح کا واقعہ بیان کرنے کے بعدحضرت اسحق علیہ الصلوۃ والسلام کی خوشخبری دینااس بات کی دلیل ہے کہ ذبیح حضرت اسمعیل علیہ الصلوۃ والسلام ہیں ۔ {و بركنا علیه و على اسحق: اور ہم نے اس پر اور اسحاق پربرکت اتاری۔} یعنی ہم نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام اور حضرت اسحاق علیہ الصلوۃ والسلام پر دینی اور دنیوی ہر طرح کی برکت اتاری اور ظاہری برکت یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد میں کثرت کی اور حضرت اسحاق علیہ الصلوۃ والسلام کی نسل سے حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام سے لے کر حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام تک بہت سے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام مبعوث کئے۔(مدارک الصافات تحت الایۃ: ۱۱۳ ص۱۰۰۸) {و من ذریتهما محسن: اور ان کی اولاد میں کوئی اچھا کام کرنے والاہے۔} یعنی ان دونوں کی اولاد میں سے کوئی ایمان لا کر اچھا کام کرنے والا ہے اور کوئی کفر کر کے اپنی جان پر صریح ظلم کرنے والاہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ کسی باپ کے بکثرت فضائل والا ہونے سے اولاد کا بھی ویسا ہی ہونا لازم نہیں یہ اللہ تعالی کی شانیں ہیں کہ کبھی نیک سے نیک پیدا کرتا ہے کبھی بد سے بد اور کبھی بد سے نیک تاکہ نہ اولاد کا بدہونا آباء کے لئے عیب ہو اورنہ آباء کی بدی اولاد کے لئے باعث عار ہو ۔( مدارک الصافات تحت الایۃ: ۱۱۳ ص۱۰۰۸ خازن والصافات تحت الایۃ: ۱۱۳ ۴ / ۲۴ ملتقطا)