Surah As Saffat Ayat 12 (37:12)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
بَلْ عَجِبْتَ وَ یَسْخَرُوْنَ 12
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبلکہ تم نے تعجب کیااور وہ مذاق اڑاتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبلکہ تمہیں اچنبا آیا اور وہ ہنسی کرتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{بل عجبت: بلکہ تم نے تعجب کیا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی تین ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب ! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ نے کفار مکہ کے انکار پر تعجب کیا کہ اپ کی رسالت اور مرنے کے بعد اٹھنے پر دلالت کرنے والی واضح نشانیاں اور دلائل ہونے کے باوجود وہ کس طرح انکار کرتے ہیں اور وہ کفار آپ کا اور آپ کے تعجب کرنے کا یا مرنے کے بعد اٹھنے کامذاق اڑاتے ہیں اور جب انہیں کسی چیز کے ذریعے سمجھایا جائے تو سمجھتے نہیں اور جب چاند کے ٹکڑے ہونا وغیرہ کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو مذاق کرتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو کھلا جادوہی ہے۔(مدارک الصافات تحت الایۃ: ۱۲-۱۵ ص۹۹۹)