Surah As Saffat Ayat 11 (37:11)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
فَاسْتَفْتِهِمْ اَهُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمْ مَّنْ خَلَقْنَاؕ-اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّنْ طِیْنٍ لَّازِبٍ 11
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو ان سے پوچھو،کیا اِن لوگوں کی پیدائش زیادہ مضبوط ہے یا ہماری (دوسری) مخلوق کی۔ بیشک ہم نے انہیں چپکنے والی مٹی سے بنایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو ان سے پوچھو کیا ان کی پیدائش زیادہ مضبوط ہے یا ہماری اور مخلوق (آسمانوں اور فرشتوں وغیرہ) کی بیشک ہم نے ان کو چپکتی مٹی سے بنایا۔
Tafseer (Urdu)
{فاستفتهم: تو ان سے پوچھو۔} کفار مکہ دوبارہ زندہ کئے جانے کو عقلی طور پر محال سمجھتے تھے تواس ایت میں اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے فرمایا کہ اپ کفار مکہ سے پوچھیں ’’ کیا ان کی پیدائش زیادہ مضبوط ہے یا ہماری دوسری مخلوق مثلاآسمانزمین اور فرشتوں وغیرہ کی تو جس قادر برحق کو آسمان و زمین جیسی عظیم مخلو ق کو پیدا کر دینا کچھ بھی مشکل اور دشوار نہیں تو انسانوں کو پیدا کرنا اس پر کیا مشکل ہوسکتا ہے۔بیشک ہم نے ا نسانوں کوچپکنے والی مٹی سے بنایایہ ان کے کمزور ہونے کی ایک اور دلیل ہے کہ ان کی پیدائش کا اصل مادہ مٹی ہے جو کوئی شدت اور قوت نہیں رکھتی اور اس میں ان پر ایک اور دلیل قائم فرمائی گئی ہے کہ چپکتی مٹی ان کا مادہ پیدائش ہے تو اب جسم کے گل جانے اور حد یہ ہے کہ مٹی ہوجانے کہ بعد اس مٹی سے پھر دوبارہ پیدائش کو وہ کیوں ناممکن جانتے ہیں جب مادہ موجود اور بنانے والا موجود توپھر دوبارہ پیدائش کیسے محال ہوسکتی ہے۔ (مدارک الصافات تحت الایۃ: ۱۱ ص۹۹۸-۹۹۹ ملخصا)