Surah As Saffat Ayat 121 (37:121)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ 121
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک نیکی کرنے والوں کوہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو۔
Tafseer (Urdu)
{انا كذلك نجزی المحسنین: بیشک نیکی کرنے والوں کوہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں ۔} یعنی جس طرح ہم نے فرعون کے مظالم سے نجات دے کر قبطیوں کے مقابلے میں ان کی مدد کر کےحدود و احکام کی جامع کتاب عطا فرما کر اور قیامت تک ذکر خیر باقی رکھ کے حضرت موسی اور حضرت ہارون علیہما الصلوۃ والسلام کو جز اعطا فرمائی اسی طرح ہم نیکی کرنے والوں کو ایسا ہی صلہ دیتے ہیں ۔( صاوی الصافات تحت الایۃ: ۱۲۱ ۵ / ۱۷۴۹ ملخصا) ا س سے معلوم ہوا کہ نیکی کرنے والوں کو دیگر ثوابوں کے علاوہ دنیا میں ذکر خیر اور امن و سلامتی بھی عطا ہوتی ہے۔ {انهما: بیشک وہ دونوں ۔} اس ایت سے اس بات پر تنبیہ کرنا مقصود ہے کہ سب سے بڑی فضیلت اور سب سے اعلی شرف کامل ایمان سے حاصل ہوتا ہے۔ (تفسیرکبیر الصافات تحت الایۃ: ۱۲۲ ۹ / ۳۵۲)