Surah As Saffat Ayat 124 (37:124)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوْنَ 124
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجب اس نے اپنی قوم سے فرمایا: کیا تم ڈرتے نہیں ؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجب اس نے اپنی قوم سے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{اذ قال لقومه: جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت الیاس علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی قوم سے فرمایا’’اے لوگو! کیا تمہیں اللہ تعالی کا خوف نہیں اور تم اللہ تعالی کے علاوہ معبود کی عبادت کرنے پر ا س کے عذاب سے ڈرتے نہیں کیا تم بعل کی پوجا کرتے ہو اور ا س سے بھلائیاں طلب کرتے ہو جبکہ اس رب تعالی کی عبادت کو ترک کرتے ہوجو بہترین خالق ہے اور وہ تمہارا رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادا کا بھی رب ہے ۔ ’’بعل‘‘ ان لوگوں کے بت کا نام تھاجو سونے کا بنا ہوا تھا اس کی لمبائی 20 گز تھی اور ا س کے چار منہ تھے وہ لوگ اس کی بہت تعظیم کرتے تھے جس مقام میں وہ بت تھا اس جگہ کا نام ’’بک‘‘ تھا اس لئے ا س کا نام بعلبک مشہور ہوگیا یہ ملک شام کے شہروں میں سے ایک شہر ہے۔( تفسیرطبری الصافات تحت الایۃ: ۱۲۴-۱۲۵ ۱۰ / ۵۲۰ ابو سعود الصافات تحت الایۃ: ۱۲۵ ۴ / ۴۱۹ روح البیان الصافات تحت الایۃ: ۱۲۴-۱۲۶ ۷ / ۴۸۱)