Surah As Saffat Ayat 141 (37:141)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِیْنَ 141
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو کشتی والے نے قرعہ ڈالا تویونس دھکیلے جانے والوں میں سے ہوگئے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو قرعہ ڈالا تو دھکیلے ہوؤں میں ہوا۔
Tafseer (Urdu)
{فالتقمه الحوت: پھر انہیں مچھلی نے نگل لیا۔} جب حضرت یونس علیہ الصلوۃ والسلام دریا میں ڈال دئیے گئے تو انہیں ایک بڑی مچھلی نے نگل لیا اور اس وقت اپ علیہ الصلوۃ والسلام کا حال یہ تھا کہ آپ خودکو ا س بات پر ملامت کر رہے تھے کہ نکلنے میں جلدی کیوں کی اور قوم سے جدا ہونے میں اللہ تعالی کے حکم کا انتظار کیوں نہ کیا۔ مروی ہے کہ اللہ تعالی نے مچھلی کوالہام فرمایا: ’’میں نے حضرت یونس علیہ الصلوۃ والسلام کو تیرے لئے غذا نہیں بنایا بلکہ تیرے پیٹ کو اس کے لئے قید خانہ بنایا ہے لہذا تم نہ تو ان کی کوئی ہڈی توڑنا اور نہ ہی ان کے گوشت کو کاٹنا۔( روح البیان الصافات تحت الایۃ: ۱۴۲ ۷ / ۴۸۷ ملخصا)