Surah As Saffat Ayat 158 (37:158)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
وَ جَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًاؕ-وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَ 158
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور انہوں نے اللہ اور جنوں کے درمیان نسب کا رشتہ ٹھہرایااور بیشک جنوں کو معلوم ہے کہ ان کی پیشی کی جائے گی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس میں اور جنّوں میں رشتہ ٹھہرایا اور بے شک جنّوں کو معلوم ہے کہ وہ ضرور حاضر لائے جائیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{و جعلوا بینه و بین الجنة نسبا: اور انہوں نے اللہ اور جنوں کے درمیان نسب کا رشتہ ٹھہرایا۔} بعض مشرکین کہتے تھے کہ اللہ تعالی نے جنات میں شادی کی جس سے فرشتے پیدا ہوئے۔ (معاذ اللہ) اس ایت میں ان کا رد کرتے ہوئے فرمایا گیا کہ مشرکین اللہ تعالی اور جنوں کے درمیان نسب کا رشتہ ٹھہرا کر کیسے عظیم کفر کے مرتکب ہوئے اور بیشک جنوں کو معلوم ہے کہ یہ بے ہودہ بات کہنے والے ضرور جہنم میں عذاب کے لئے حاضر کئے جائیں گے۔بعض مفسرین کے نزدیک اس ایت میں جنات سے مراد فرشتے ہیں کیونکہ وہ لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ ہیں اور کفار نے فرشتوں اور اللہ تعالی کے درمیان جو نسبی رشتہ ٹھہرایا اس سے مراد ان کا یہ کہنا ہے کہ فرشتے اللہ تعالی کی بیٹیاں ہیں۔(معاذ اللہ)(مدارک الصافات تحت الایۃ: ۱۵۸ ص۱۰۱۰-۱۰۱۱ جلالین الصافات تحت الایۃ: ۱۵۸ ص۳۷۹ ملتقطا)