Surah As Saffat Ayat 159 (37:159)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَ 159
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ اس سے پاک ہے جو یہ بتاتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپاکی ہے اللہ کو ان باتوں سے کہ یہ بتاتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{سبحن الله: اللہ پاک ہے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا ایک معنی یہ ہے مشرکین اللہ تعالی کے بارے میں جو باتیں کہتے ہیں اللہ تعالی ان سے پاک ہے اور اللہ تعالی کے چنے ہوئے ایماندار بندے ان تمام باتوں سے اللہ تعالی کی پاکی بیان کرتے ہیں جو کفار نابکار کہتے ہیں ۔دوسرا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالی ان تمام بیہودہ باتوں سے پاک ہے جو مشرکین ا س کے بارے میں کہتے ہیں نیز اللہ تعالی کے چنے ہوئے مومن اور متقی بندے جہنم کے عذاب سے محفوظ رہیں گے۔( مدارک الصافات تحت الایۃ: ۱۵۹-۱۶۰ ص۱۰۱۱ ملخصا)