Surah As Saffat Ayat 164 (37:164)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
وَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌ 164
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور (فرشتے کہتے ہیں ) ہم میں ہر ایک کیلئے ایک جگہ مقررہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور فرشتے کہتے ہیں ہم میں ہر ایک کا ایک مقام معلوم ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و ما منا: ہم میں ہر ایک کیلئے۔} اس ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ اے کفار!جن فرشتوں کو تم اللہ تعالی کی بیٹیاں کہتے ہو اللہ تعالی اور فرشتوں کے درمیان نسب ثابت کر کے ان کی عبادت کرتے ہوان فرشتوں کا اقرار تو یہ ہے کہ ہم رب تعالی کی عبادت کرتے ہیں اور ہم سب کے مقامات علیحدہ ہیں جہاں رہ کر اس کی بتائی ہوئی عبادت کرتے ہیں اور جب وہ اپنی عبدیت اور اللہ تعالی کی معبودیت کا اقرار کررہے ہیں تو وہ اللہ تعالی کی اولاد کس طرح ہو سکتے ہیں ۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ حضرت جبریل علیہ السلام نے حضور سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں عرض کی: یا رسول اللہ! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہم فرشتوں کے گروہوں میں سے ہر ایک کیلئے ایک جگہ مقرر ہے جس میں وہ اپنے رب تعالی کی عبادت کرتا ہے۔حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما نے فرمایا کہ آسمانوں میں بالشت بھر بھی جگہ ایسی نہیں ہے جس میں کوئی فرشتہ نماز نہ پڑھتا ہو یا تسبیح نہ کرتا ہو۔( روح البیان الصافات تحت الایۃ: ۱۶۴ ۷ / ۴۹۴-۴۹۵ خازن والصافات تحت الایۃ: ۱۶۴ ۴ / ۲۸ ملتقطا) حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےرسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’میں وہ کچھ دیکھتا ہوں جو تم نہیں دیکھتے میں وہ باتیں سنتا ہوں جو تم نہیں سنتے۔اسمان چرچرایا اورا س کا چرچرانا حق ہےاس میں چار انگلی جگہ بھی ایسی نہیں جہاں فرشتے اپنی پیشانی رکھے اللہ تعالی کے لئے سجدے میں نہ ہوں ۔( ترمذی کتاب ا لزہد باب فی قول النبی صلی اللہ علیہ وسلم: لو تعلمون ما اعلم۔۔۔ الخ ۴ / ۱۴۰ الحدیث: ۲۳۱۹)