Surah As Saffat Ayat 165 (37:165)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
وَّ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَ 165
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم (حکم کے انتظار میں )صف باندھے ہوئے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بے شک ہم پر پھیلائے حکم کے منتظر ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و انا لنحن الصآفون:اور بیشک ہم (حکم کے انتظار میں )صف باندھے ہوئے ہیں ۔} اس ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ فرشتے کہتے ہیں: بیشک ہم اطاعت کے مقامات اور خدمت کی جگہوں میں پر پھیلائے اللہ تعالی کے حکم کے منتظر ہیں ۔دوسری تفسیر یہ ہے کہ جس طرح لوگ زمین میں صفیں باند ھ کر نماز پڑھتے ہیں اسی طرح ہم (اسمان میں) صفیں باندھ کر اللہ تعالی کی عبادت میں مشغول ہیں ۔تیسری تفسیر یہ ہے کہ ہم عرش کے ارد گرد اللہ تعالی کے حکم کے انتظار میں صفیں باندھے ہوئے ہیں ۔( ابو سعود الصافات تحت الایۃ : ۱۶۵ ۴ / ۴۲۴ خازن و الصافات تحت الایۃ : ۱۶۵ ۴ / ۲۸ روح المعانی الصافات تحت الایۃ: ۱۶۵ ۱۲ / ۲۰۵ ملتقطا) {و انا لنحن المسبحون: اور بیشک ہم (اس کی) تسبیح کرنے والے ہیں ۔} یعنی ہم اللہ تعالی کی پاکی بیان کرنے والے ہیں کہ وہ ہر نقص و عیب سے پاک ہے۔