Surah As Saffat Ayat 22 (37:22)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
اُحْشُرُوا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ اَزْوَاجَهُمْ وَ مَا كَانُوْا یَعْبُدُوْنَ 22
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariظالموں اور ان کے ساتھیوں کواور جن کی یہ اللہ کے سواپوجا کرتے تھے ان سب کو اکٹھا کردو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanظالموں اور ان کے جوڑوں کو اور جو کچھ وہ پوجتے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{احشروا الذین ظلموا: ظالموں کو اکٹھا کردو۔} اس ایت اورا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی فرشتوں کو حکم دے گا کہ ظالموں اور ان کے ساتھیوں کواور اللہ تعالی کے سواجن بتوں کی یہ پوجا کرتے تھے ان سب کو ایک ہی جگہ اکٹھا کردوپھران سب کو جہنم کا راستہ دکھاو۔ اس ایت میں ظالموں سے مراد کافر ہیں اور ان کے ساتھیوں سے مراد وہ شیاطین ہیں جو دنیا میں ان کے ہم نشین اور پاس رہتے تھے ۔ہر ایک کافر اپنے شیطان کے ساتھ ایک ہی زنجیر میں جکڑدیا جائے گا اور حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما نے فرمایا کہ ساتھیوں سے مراداس کی جنس کے دوسرے افراد ہیں ۔( خازن والصافات تحت الایۃ: ۲۲-۲۳ ۴ / ۱۶ قرطبی الصافات تحت الایۃ: ۲۲-۲۳ ۸ / ۵۵ الجزء الخامس عشر ملتقطا) یعنی ہر کافر اپنی ہی قسم کے کفار کے ساتھ ہانکا جائے گاجیسے بت پرست بت پرستوں کے ساتھ اور آتش پرست آتش پرستوں کے ساتھ۔