Surah As Saffat Ayat 6 (37:6)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
اِنَّا زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِزِیْنَةِ ﹰالْكَوَاكِبِ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک ہم نے نیچے کے آسمان کوستاروں کے سنگھار سے آراستہ کیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک ہم نے نیچے کے آسمان کو تاروں کے سنگار سے آراستہ کیا۔
Tafseer (Urdu)
{انا زینا السمآء الدنیا: بیشک ہم نے نیچے کے آسمان کو اراستہ کیا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت میں اسمان کو ستاروں سے سجانے کے دو فوائد بیان کئے گئے ہیں ۔ (1)…زینت کے لئے۔چنانچہ ارشاد فرمایا کہ بیشک ہم نے نیچے کے آسمان کوجو دوسرے آسمانوں کی بہ نسبت زمین سے قریب تر ہے ستاروں کے سنگھار سے آراستہ کیا کیونکہ دیکھنے والے کو سارے ستارے پہلے اسمان پر ایسے محسوس ہوتے ہیں جیسے کسی چادر پر رنگ برنگ موتی بکھرے ہوئے ہیں ۔ (2)…سرکش شیطانوں سے اسمان کی حفاظت کیلئے ۔چنانچہ ارشاد فرمایا کہ ہم نے آسمان کو ہر ایک نافرمان شیطان سے محفوظ رکھنے کیلئے ستاروں سے سجایاکہ جب شیاطین آسمان پر جانے کا ارادہ کریں تو فرشتے شہاب مار کر ان کو دور کردیں۔(تفسیرکبیرالصافات تحت الایۃ:۶ ۹ / ۳۱۷ خازن والصافاتتحت الایۃ: ۶-۷ ۴ / ۱۵ صاوی الصافات تحت الایۃ: ۶-۷ ۵ / ۱۷۳۱-۱۷۳۲ ملتقطا)