Surah As Saffat Ayat 66 (37:66)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
فَاِنَّهُمْ لَاٰكِلُوْنَ مِنْهَا فَمَالِــٴُـوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَﭤ 66
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر بیشک وہ اس میں سے کھائیں گے پھر اس سے پیٹ بھریں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر بے شک وہ اس میں سے کھائیں گے پھر اس سے پیٹ بھریں گے۔
Tafseer (Urdu)
{فانهم لاكلون منها: پھر بیشک وہ اس میں سے کھائیں گے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت میں جہنم میں کفار کے کھانے اور مشروب کا بیان کیا گیا ہے ۔اس کا خلاصہ یہ ہے کہ کفار بھوک کی شدت سے مجبور ہو کر جہنمی تھوہڑ میں سے کھائیں گے یہاں تک کہ اس سے ان کے پیٹ بھر جائیں گے وہ تھوہڑجلتا ہوگا اور ان کے پیٹوں کو جلائے گا اس کی سوزش سے پیاس کا غلبہ ہوگا اور وہ ایک عرصے تک تو پیاس کی تکلیف میں رکھے جائیں گے۔ پھر جب پینے کو دیا جائے گا تو گرم کھولتا پانی اس کی گرمی اور سوزش اس تھوہڑ کی گرمی اور جلن سے مل کر تکلیف و بے چینی اوربڑھادے گی۔(مدارک الصافات تحت الایۃ: ۶۶-۶۷ ص۱۰۰۳) {ثم ان مرجعهم: پھر بیشک ان کا لوٹنا۔} ارشاد فرمایا کہ پھر بیشک ان کا لوٹنا ضرور بھڑکتی آگ کی طرف ہے کیونکہ زقوم کھلانے اور گرم پانی پلانے کے لئے ان کو اپنے درکات یعنی عذاب کے مقام سے دوسرے درکات میں لے جایا جائے گا اس کے بعد پھر اپنے درکات کی طرف لوٹائے جائیں گے۔(مدارک الصافات تحت الایۃ: ۶۸ ص۱۰۰۳)