Surah As Saffat Ayat 83 (37:83)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
وَ اِنَّ مِنْ شِیْعَتِهٖ لَاِبْرٰهِیْمَﭥ 83
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک اسی (نوح) کے گروہ سے ابراہیم ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بے شک اسی کے گروہ سے ابراہیم ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و ان من شیعته: اور بیشک اسی کے گروہ سے۔} یہاں سے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا واقعہ بیان کیا جارہا ہے۔اس ایت کا معنی یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کے دین و ملت اور انہیں کے طریقے پر ہیں۔ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام اور حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے درمیان دو ہزار سے زیادہ برس کے زمانے کا فرق ہے اور دونوں حضرات کے درمیان جو زمانہ گزرا اس میں صرف دو نبی حضرت ہود اورحضرت صالح علیہما الصلوۃ والسلام تشریف لائے اور حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام سے پہلے تین نبی حضرت ادریسحضرت شیث اور حضرت ادم علیہم الصلوۃ والسلام تشریف لائےاس طرح حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام ساتویں نبی ہیں ۔( خازن والصافات تحت الایۃ: ۸۳ ۴ / ۲۰ مدارک الصافات تحت الایۃ: ۸۳ ص۱۰۰۴ صاوی الصافات تحت الایۃ: ۸۳ ۵ / ۱۷۴۳ ملتقطا)