Surah As Saffat Ayat 85 (37:85)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا ذَا تَعْبُدُوْنَ 85
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایاتم کیا پوجتے ہو؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا تم کیا پوجتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{اذ قال لابیه و قومه: جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا۔} اس ایت اورا س کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم بتوں کی پوجا کرتی تھی اس پر اپ علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے عرفی باپ ازر اور اپنی قوم سے عتاب کے طور پر فرمایا: ’’تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو کیا تم بہتان باندھ کر اللہ تعالی کے سوا اور معبودوں کی عبادت کرتے ہو تمہارا رب العالمین پرکیا گمان ہے کہ جب تم اس کے سوا دوسرے کی پوجا کرو گے تو کیا وہ تمہیں عذاب دئیے بغیر چھوڑ دے گا حالانکہ تم جانتے ہو کہ وہی در حقیقت نعمتیں عطا کرنے والا اور عبادت کا مستحق ہے۔ قوم نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو جواب دیا کہ ’’ کل کے دن ہماری عید ہے جنگل میں میلہ لگے گا ہم نفیس کھانے پکا کر بتوں کے پاس رکھ جائیں گے اور میلے سے واپس اکر تبرک کے طور پر وہ کھانے کھائیں گے۔ آپ بھی ہمارے ساتھ چلیں اور مجمع اور میلہ کی رونق دیکھیں وہاں سے واپس ا کر بتوں کی زینت سجاوٹ اور ان کا بناؤ سنگار دیکھیں یہ تماشا دیکھنے کے بعد ہم سمجھتے ہیں کہ آپ بت پرستی پر ہمیں ملامت نہیں کریں گے۔( روح البیان الصافات تحت الایۃ: ۸۵-۸۷ ۷ / ۴۶۹ خازن والصافات تحت الایۃ: ۸۵-۸۷ ۴ / ۲۰ مدارک الصافات تحت الایۃ: ۸۵-۸۷ ص۱۰۰۴ جلالین الصافات تحت الایۃ: ۸۵-۸۷ ص۳۷۶ ملتقطا)