Surah As Saffat Ayat 98 (37:98)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
فَاَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَسْفَلِیْنَ 98
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو انہوں نے اس کے ساتھ فریب کرنا چاہا توہم نے انہیں نیچا کردیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو انہوں نے اس پر داؤں چلنا چاہا ہم نے انہیں نیچا دکھایا۔
Tafseer (Urdu)
{فارادوا به كیدا: تو انہوں نے اس کے ساتھ فریب کرنا چاہا۔} ارشاد فرمایا کہ کفارنے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو اگ میں ڈال کر ان کے ساتھ فریب کرنا چاہا تو ہم نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو اس آگ میں سلامت رکھ کر کفار کے فریب کو باطل کر کے انہیں ذلیل کر دیا ۔( روح البیان الصافات تحت الایۃ: ۹۸ ۷ / ۴۷۱ ملخصا) نوٹ:اس واقعہ کی مزید تفصیل سورہ انبیاء ایت نمبر68تا70میں گزر چکی ہے۔