Surah Sad Ayat 10 (38:10)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
اَمْ لَهُمْ مُّلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا- فَلْیَرْتَقُوْا فِی الْاَسْبَابِ 10
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیاکیا ان کے لیے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کی سلطنت ہے؟ پھر تو انہیں چاہیے کہ رسیوں کے ذریعے چڑھ جائیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا ان کے لیے ہے سلطنت آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان کے درمیان ہے تو رسیاں لٹکا کر چڑھ نہ جائیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ام لهم ملك السموت و الارض و ما بینهما: یاکیا ان کے لیے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کی سلطنت ہے} یعنی جو مشرکین تکبر اورمخالفت میں پڑے ہوئے ہیں کیا ان کے لیے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کی سلطنت ہے اگر ایساہے تو اس صورت میں انہیں چاہیے کہ رسیوں کے ذریعے اسمانوں میں چڑھ جائیں اور ایسا اختیار ان کے پاس ہو تو جسے چاہیں وحی کے ساتھ خاص کریں اور کائنات کاانتظام اپنے ہاتھ میں لے لیں اور جب یہ کچھ نہیں ہے تو اللہ تعالی کے کاموں اور اس کے انتظامات میں دخل کیوں دیتے ہیں اور انہیں ایسی بے سرو پا باتیں کرنے کا کیا حق ہے(تفسیر طبری ص تحت الایۃ: ۱۰ ۱۰ / ۵۵۴ جلالین ص تحت الایۃ: ۱۰ ص۳۸۰ مدارک ص تحت الایۃ: ۱۰ ص۱۰۱۵-۱۰۱۶ ملتقطا)