Surah Sad Ayat 9 (38:9)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآىٕنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِیْزِ الْوَهَّابِ 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا ان کے پاس تمہارے عزت والے، بہت عطا فرمانے والے رب کی رحمت کے خزانے ہیں؟.
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا وہ تمہارے رب کی رحمت کے خزانچی ہیں وہ عزت والا بہت عطا فرمانے والا۔
Tafseer (Urdu)
{ام عندهم خزآىن رحمة ربك: کیا وہ تمہارے رب کی رحمت کے خزانچی ہیں ۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جو کفار اپ کی نبوت پر اعتراض کر رہے ہیں کیا وہ اپ کے رب کی رحمت کے خزانچی ہیں اور کیا نبوت کی کنجیاں ان کے ہاتھ میں ہیں کہ جسے چاہیں دیں اور جسے چاہیں نہ دیں وہ اپنے آپ کو سمجھتے کیا ہیں اللہ تعالی اور اس کی مالکیت کو نہیں جانتے وہ عزت والا بہت عطا فرمانے والا ہےوہ اپنی حکمت کے تقاضے کے مطابق جسے جو چاہے عطا فرمائے اور اس نے اپنے حبیب محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو نبوت عطا فرمائی تو کسی کو اس میں دخل دینے اورچوں چرا کرنے کی کیا مجال ہے۔( مدارک ص تحت الایۃ: ۹ ص۱۰۱۵ ملتقطا) اب کسی کو نبوت نہیں مل سکتی : اس ایت سے معلوم ہوا کہ نبوت اللہ تعالی کا خاص عطیہ ہےوہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہے اس سعادت سے مشرف فرما دے لیکن یہ یاد رہے کہ تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی تشریف اوری کے بعد اب کسی کو نبوت نہیں مل سکتی کیونکہ اللہ تعالی نے اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر نبوت کا سلسلہ ختم فرما دیا ہےجیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے: ’’ما كان محمد ابا احد من رجالكم و لكن رسول الله و خاتم النبین-و كان الله بكل شیء علیما‘‘(احزاب:۴۰) ترجمہ کنزالعرفان: محمد تمہارے مردوں میں کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن اللہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں کے اخر میں تشریف لانے والے ہیں اور اللہ سب کچھ جاننے والاہے۔ اور حضرت ثوبان رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےسید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ عنقریب میری امت میں تیس کذاب ہوں گے ان میں سے ہرایک کا یہ دعوی ہوگاکہ وہ نبی ہے حالانکہ میں سب سے اخری نبی ہوں اورمیرے بعدکوئی نبی نہیں ہے ۔( سنن ابوداود کتاب الفتن والملاحم باب ذکر الفتن ودلائلہا ۴ / ۱۳۲ الحدیث: ۴۲۵۲) نوٹ:ختم نبوت سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے سورہ احزاب کی ایت نمبر40کی تفسیر ملاحظہ فرمائیں ۔