Surah Sad Ayat 11 (38:11)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
جُنْدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُوْمٌ مِّنَ الْاَحْزَابِ 11
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ لشکروں میں سے ایک ذلیل لشکر ہے جسے یہاں شکست دیدی جائے گی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ ایک ذلیل لشکر ہے انہیں لشکروں میں سے جو وہیں بھگادیا جائے گا۔
Tafseer (Urdu)
{جند: یہ ایک ذلیل لشکر ہے۔} کفار کو جواب دینے کے بعد اللہ تعالی نے اپنے حبیب محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دیتے ہوئے ان سے مدد و نصرت کا وعدہ فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ان کفار قریش کی جماعت انہیں لشکروں میں سے ایک ہے جو آپ سے پہلے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے مقابلے میں گروہ بن کر آیا کرتے تھے اور ان پر زیادتیاں کیا کرتے تھے اسی وجہ سے وہ ہلاک کردیئے گئے اور یہی حال کفار قریش کا ہے کہ انہیں بھی شکست ہو گی ۔( خازن ص تحت الایۃ: ۱۱ ۴ / ۳۱ مدارک ص تحت الایۃ: ۱۱ ص۱۰۱۶ ملتقطا) حضرت قتادہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں’’اللہ تعالی نے مکہ مکرمہ میں اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو مشرکین کی شکست کی خبر دیتے ہوئے فرمایا: ’’سیهزم الجمع و یولون الدبر‘‘(قمر:۴۵) ترجمہ کنزالعرفان: عنقریب سب بھگادیئے جائیں گے اور وہ پیٹھ پھیردیں گے۔ اور اس خبر کی صداقت غزوہ بدر میں ظاہر ہو گئی۔( جمل ص تحت الایۃ: ۱۱ ۶ / ۳۷۳)