Surah Sad Ayat 12 (38:12)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ عَادٌ وَّ فِرْعَوْنُ ذُو الْاَوْتَادِ 12
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariنوح کی قوم اور عاد اور میخوں والا فرعون ان سے پہلے جھٹلا چکے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان سے پہلے جھٹلا چکے ہیں نوح کی قوم اور عاد اور چومیخا کرنے والا فرعون۔
Tafseer (Urdu)
{كذبت قبلهم قوم نوح: ان سے پہلے نوح کی قوم جھٹلا چکی ہے۔} یہاں سے اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی قلبی تسکین کے لئے پچھلے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام اور ان کی قوموں کا ذکر فرمایا ہے۔ اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم جنہیں حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام نے سینکڑوں سال تبلیغ فرمائی اور عاد جنہیں حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام نے عرصہ دراز تک تبلیغ فرمائی اور میخوں میں گاڑھ کرسزا دینے والا فرعون جو کسی پر غصہ کرتا تھا تو اسے لٹا کر اس کے چاروں ہاتھ پاؤں کھینچ کر چاروں طرف کھونٹوں میں بندھو ا دیتا تھا پھر اس کو پٹواتا اور اس پر طرح طرح کی سختیاں کرتا تھااور حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم ثمود اور حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم اور ایکہ (نامی جنگل) والے جو حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم سے تھےیہ سب کفار قریش سے پہلے اپنے رسولوں کوجھٹلا چکے ہیں یہی وہ گروہ ہیں جو انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے مقابلے میں جتھے باندھ کر آئے اورمشرکین مکہ انہیں گروہوں میں سے ہیں اوران لوگوں نے جب انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کو جھٹلایا تو ان پر میرا عذاب لازم ہوگیا اور جب پہلے کی طاقتورقومیں عذاب الہی کے سامنے بے بس و لاچار ہوگئیں تواب کے کمزور کافر لوگوں پر جب میرا عذاب نازل ہو گا تو ان کا کیا حال ہو گا۔( روح البیان ص تحت الایۃ: ۱۲-۱۴ ۸ / ۹-۱۰ خازن ص تحت الایۃ: ۱۲-۱۴ ۴ / ۳۱-۳۲ ملتقطا)