Surah Sad Ayat 18 (38:18)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
اِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهٗ یُسَبِّحْنَ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِشْرَاقِ 18
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک ہم نے اس کے ساتھ پہاڑوں کو تابع کردیا کہ وہ شام اور سورج کے چمکتے وقت تسبیح کریں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک ہم نے اس کے ساتھ پہاڑ مسخر فرمادئیے کہ تسبیح کرتے شام کو اور سورج چمکتے۔
Tafseer (Urdu)
{انا سخرنا الجبال معه: بیشک ہم نے اس کے ساتھ پہاڑوں کو تابع کردیا۔} یعنی اللہ تعالی نے پہاڑوں کو حضرت داود علیہ الصلوۃ والسلام کے تابع کر دیا کہ جب شام اور سورج کے چمکتے وقت حضرت داود علیہ الصلوۃ والسلام تسبیح کرتے تو پہاڑ بھی اپ علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ مل کر تسبیح کرتے۔ (خازن ص تحت الایۃ: ۱۸ ۴ / ۳۲ مدارک ص تحت الایۃ: ۱۸ ص۱۰۱۷ ملتقطا) {بالعشی و الاشراق: شام اور سورج کے چمکتے وقت۔} اس ایت میں اشراق و چاشت کی نماز کا ثبوت ہے۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما نے ایک مرتبہ لوگوں سے فرمایا’’کیا تم قران پاک میں چاشت کی نماز کا ذکر پاتے ہوانہوں نے جواب دیا: نہیں ۔ اپ رضی اللہ تعالی عنہ نے اس ایت کی تلاوت فرمائی: ’’انا سخرنا الجبال معه یسبحن بالعشی و الاشراق‘‘ اور فرمایا کہ حضرت داود علیہ الصلوۃ والسلام چاشت کی نماز ادا فرمایا کرتے تھے۔ ایک عرصے سے میرے دل میں چاشت کی نماز کے بارے میں کچھ الجھن تھی یہاں تک کہ میں نے اس کا ذکر اس ایت ’’یسبحن بالعشی و الاشراق‘‘ میں پا لیا۔( تفسیرکبیر ص تحت الایۃ: ۱۸ ۹ / ۳۷۵) اشراق و چاشت کی نماز کے فضائل: ایت کی مناسبت سے یہاں اشراق و چاشت کی نماز ادا کرنے کے دو فضائل ملاحظہ ہوں (1)… حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے فجر کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کی پھر وہ سورج طلوع ہونے تک بیٹھ کر اللہ تعالی کا ذکر کرتا رہاپھر اس نے دو رکعت نماز پڑھی تو اسے حج اور عمرے کا پورا پورا ثواب ملے گا۔( ترمذیکتاب السفرباب ذکر ما یستحب من الجلوس فی المسجد بعد صلاۃ الصبح۔۔۔الخ۲ / ۱۰۰الحدیث:۵۸۵) (2)… حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےنبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے چاشت کی نماز کی بار ہ رکعتیں پڑھیں اس کے لئے اللہ تعالی جنت میں سونے کا محل بنا دے گا۔( ترمذی کتاب الوتر باب ما جاء فی صلاۃ الضحی ۲ / ۱۷ الحدیث: ۴۷۲) اللہ تعالی ہمیں بھی اشراق اور چاشت کی نماز ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائےامین۔