Surah Sad Ayat 19 (38:19)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
وَ الطَّیْرَ مَحْشُوْرَةًؕ-كُلٌّ لَّهٗۤ اَوَّابٌ 19
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جمع کئے ہوئے پرندے ،سب اس کے فرمانبردار تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور پرندے جمع کئے ہوئے سب اس کے فرمانبردار تھے۔
Tafseer (Urdu)
{و الطیر محشورة: اور جمع کئے ہوئے پرندے۔} یعنی ہر جانب سے جمع کئے ہوئے پرندے حضرت داود علیہ الصلوۃ والسلام کے تابع کردئیےپہاڑ اور پرندے سبھی اپ علیہ الصلوۃ والسلام کے فرمانبردار تھے۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ جب حضرت داؤد علیہ الصلوۃ والسلام تسبیح کرتے تو پہاڑ آپ علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ تسبیح کرتے اور پرندے بھی آپ علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس جمع ہو کر تسبیح کرتے۔( مدارک ص تحت الایۃ: ۱۹ ص۱۰۱۷) نوٹ: حضرت داود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے پہاڑوں اور پرندوں کی تسخیر کا ذکر سورہ انبیاء ایت نمبر 79 اور سورہ سباایت نمبر10میں بھی گزر چکا ہے۔