Surah Sad Ayat 20 (38:20)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
وَ شَدَدْنَا مُلْكَهٗ وَ اٰتَیْنٰهُ الْحِكْمَةَ وَ فَصْلَ الْخِطَابِ 20
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کیا اور اسے حکمت اور حق و باطل میں فرق کردینے والا علم عطا فرمایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کیااور اسے حکمت اور قولِ فیصل دیا۔
Tafseer (Urdu)
{و شددنا ملكه: اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کیا۔} یعنی حضرت داود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالی نے وہ اسباب و ذرائع عطا فرمائے جن کے ذریعے سلطنت مضبوط ہوتی ہے خواہ وہ لشکر کی صورت میں ہو یا ذاتی عظمت و ہیبت کی صورت میں ہو۔ {و اتینه الحكمة و فصل الخطاب: اور اسے حکمت اور حق و باطل میں فرق کردینے والا علم عطا فرمایا۔} اس ایت میں حکمت سے مراد نبوت ہے اوربعض مفسرین نے حکمت سے عدل کرنا مراد لیا ہے جبکہ بعض نے اس سے کتاب اللہ کا علم بعض نے فقہ اور بعض نے سنت مراد لی ہے۔اور قول فیصل سے قضا کا علم مراد ہے جوحق و باطل میں فرق وتمیز کردے۔(جمل ص تحت الایۃ: ۲۰ ۶ / ۳۷۷ مدارک ص تحت الایۃ: ۲۰ ص۱۰۱۷ ملتقطا)