Surah Sad Ayat 29 (38:29)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ مُبٰرَكٌ لِّیَدَّبَّرُوْۤا اٰیٰتِهٖ وَ لِیَتَذَكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ 29
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔ (یہ قرآن) ایک برکت والی کتاب ہے جو ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور وفکر کریں اور عقلمند نصیحت حاصل کریں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ ایک کتاب ہے کہ ہم نے تمہاری طرف اتاری برکت والی تاکہ اس کی آیتوں کو سوچیں اور عقل مند نصیحت مانیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ كتب انزلنه الیك مبرك: ایک برکت والی کتاب ہے جو ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہم نے اپ کی طرف قران پاک ناز ل کیا ہے جس میں ان لوگوں کے لئے دنیوی اور اخروی کثیر منافع ہیں جو اس پر ایمان لائیں اور انہوں نے اس کے احکاماتحقائق اور اشارات پر عمل کیا۔ہم نے قران پاک کو اس لئے نازل کیاہے تاکہ (علم رکھنے والے) لوگ اس کی آیتوں کے معانی میں غور وفکر کریں اور ان کی تاویلات جان جائیں اور عقلمنداس سے نصیحت حاصل کریں ۔( روح البیان ص تحت الایۃ: ۲۹ ۸ / ۲۵) قران پاک کی ایات سے دینی احکام نکالنا ہر ایک کاکام نہیں : قران پاک کی ایات سے نصیحت تو ہر ایک حاصل کرسکتا ہے لیکن اس سے دینی احکام نکالنااور اس کی باریکیوں تک رسائی حاصل کرنا ہر ایک کاکام نہیں بلکہ صرف ان کا کام ہے جو اعلی درجے کی دینی عقل رکھتے ہیں یعنی ماہرعلماء اور خاص طور پر مجتہدین ا س منصب کے اہل ہیں عوام کو چاہیے کہ قران پاک سے دینی مسائل نکالنے کی بجائے علماء سے مسائل سیکھیں تاکہ غلطیوں سے بچ سکیں اور یہ بھی معلوم ہوا کہ فقط قران پاک کی عربی عبارت کو پڑھ لینا نزول قران کے مقصد کو پورا کرنے کیلئے کافی نہیں بلکہ ا س کی ایات کے معنی اور ان کا مطلب سمجھنے کی کوشش بھی کرنی چاہئے تاکہ اس کی ایتوں میں غورو فکر کرنااس میں بیان کی گئی عبرت انگیز باتوں سے نصیحت حاصل کرنا اور اس میں بتائے گئے احکامات پر عمل کرنا ممکن ہو جبکہ فی زمانہ صورت حال یہ ہے کہ قران پاک سمجھنا اور اس میں غوروفکر کرنا تو بہت دور کی بات ہے یہاں تو قران پاک گھروں میں ہفتوں بلکہ مہینوں صرف جزدان اورالماریوں کی زینت نظر اتا ہے اور اس کا خیال اجانے پر اس سے چمٹی ہو ئی گرد صاف کر کے دوبارہ اسی مقام پر رکھ دیا جاتا ہے اور اگر کبھی ا س کی تلاوت کی توفیق نصیب ہو جائے تو اس کے تلفظ کی ادائیگی کاحال بہت برا ہوتا ہے۔ اللہ تعالی مسلمانوں کے حال زار پر رحم فرمائے اور قران پاک صحیح طریقے سے پڑھنے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔