Surah Sad Ayat 30 (38:30)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
وَ وَهَبْنَا لِدَاوٗدَ سُلَیْمٰنَؕ-نِعْمَ الْعَبْدُؕ-اِنَّهٗۤ اَوَّابٌﭤ 30
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے داؤد کوسلیمان عطا فرمایا، وہ کیا اچھا بندہ ہے بیشک وہ بہت رجوع کرنے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے داؤد کو سلیمان عطا فرمایا کیا اچھا بندہ بیشک وہ بہت رجوع لانے والا۔
Tafseer (Urdu)
{و وهبنا لداود سلیمن: اور ہم نے داؤد کوسلیمان عطا فرمایا۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے حضرت داود علیہ الصلوۃ و السلام کو فرزند ارجمند حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام عطا فرمایاسلیمان علیہ الصلوۃ والسلام کیسا اچھا بندہ ہے بیشک وہ اللہ تعالی کی طرف بہت رجوع کرنے والا اور تمام اوقات تسبیح و ذکر میں مشغول رہنے والا ہے۔( جلالین ص تحت الایۃ: ۳۰ ص۳۸۲ ملخصا) اس ایت سے معلوم ہوا کہ نیک بیٹا اللہ تعالی کی خاص رحمت ہے ۔